انجمن تاجران شورکوٹ کا اجلاس منعقد

شورکوٹ(فرقان راٹھور) (نمائندہ سٹی نیوز اپڈیٹ)انجمن تاجران شورکوٹ کا اجلاس مرکزی دفتر تاجران تحصیل شورکوٹ میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت صدر مرکزی انجمن تاجران شورکوٹ محمد یوسف جھنگوی نے کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انجمن تاجران کے مسائل خاص طور پر شاہد شہید روڈ ‘ عثمانیہ روڈ کے دوکانداروں کے سیوریج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا اس سلسلہ میں ایم این اے صاحبزادہ محمد امیر سلطان اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی عثمان سکندر سے وفد کی صورت میں ملاقات کی جائے گی اجلاس میں چوہدری محمد اشرف قادری کونائب صدرمرکزی انجمن تاجران شورکوٹ مقرر کیا گیا اور باقاعدہ حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر چوہدری محمد اشرف قادری نے کہا کہ جس طرح انجمن تاجران نے مجھ پر اعتماد کیا ہے میں ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا اور تاجران کے مسائل حل کروانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھوں گا اجلاس میں سرپرست اعلی حاجی محمد اقبال ‘ چوہدری تنویر سلیمی ‘ جنرل سیکرٹری اسلم بھٹی ‘ فنانس سیکرٹری رانا محمد عاصم ‘ سینئیر نائب صدر محمد اعجاز کھوکھر ‘ حاجی محمد یاسمین ‘ محمد اعظم چٹھہ نے شرکت کی ۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں