نعت صرف شعر کہنے والی بات نہیں

میلسی (نمائندہ سٹی اپڈیٹ) پاکستان کے معروف ثنا خوانِ مصطفٰے جناب مزمل نقشبندی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نعت صرف شعر کہنے والی بات نہیں ہے یہ تو محبوب رب جلیل کی بارگاہ میں باریابی پانے کی جستجو کا مرحلہ ہے محبت رسول کے میزان پر ایمان تولنے کا معاملہ ہے ایمان و عقیدت کے قبلہ و کعبہ کی جان و دل کرنے کا سلسلہ ہے قطرے کو گہر کرنے ذرے کورشک افتاب کرنے کا ولولہ ہے اور کیوں نہ ہو نعت گوئی میرے معبود کریم کی سنت ہے یہ وہ سعادت ہے جو مشت خاک کوقرب ایزوی عطا کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مجھ کو اللہ نے ایک ہی وقت میں دو سعادتوں سے نوازا ہے میں جب نعت پڑھتا ہوں تو اپنی نعت کو سنتے ہوئے بے ساختہ کیفیت میں گرفتار ہو جاتا ہوں اور سننے والوں پہ بھی کیف طاری ہو جاتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں