کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری

حاصل پور (نمائندہ سٹی اپڈیٹ )کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی، شادی ہال مارکی پر پابندی کے باوجود کھلا ہونے پر کاروائی،مارکی منیجر گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاول پور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کامران بشیر کی زیر نگرانی چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار / سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ حاصل پور کی بڑی کاروائی چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار ہمراہ عاشق حسین گرداور محمد حبیب نائب قاصد بسلسلہ چیکنگ SOPS))COVID-19 چھونا والا روڈچک نمبر 64/F حاصل پور میں موجود تھا جس میں ایک عدد میرج ہال رائل سٹون مارکی چک نمبر 64/F کو چیک کیا گیا۔ موقع پر مارکی مینیجر ولی عہد کو گرفتارکیا گیا۔جبکہ ملزم نزاکت علی موقع سے فرار ہوگیا۔یاد رہے کہ اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہال اور مارکی کے اندرتقریبات پر پابندی ہے۔ ملزمان مذکورہ بالا لوگوں کو اندر بٹھا کر کھانا کھلا کر رہے تھے جس پر ملزمان بالا نوٹیفکیشن مذکورہ بالا کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوئے،تھانہ سٹی حاصل پور نے مقدمہ درج کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں