یوتھ ونگ وومین ڈویژن جنرل سیکرٹری لاہور ارم خالد کی حمزہ شہباز سے ملاقات

حاصل پور ( )ن لیگ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف سےیوتھ ونگ وومین ڈویژن جنرل سیکرٹری لاہورچوہدری ارم خالد کی ملاقات سیاسی امور پر تبادلہ خیال

تفصیل کے مطابق ن لیگی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف سے چوہدری ڈاکٹر خالد کی دختر ارم خالد ڈویژن جنرل سیکرٹری وومین لاہور سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر میاں حمزہ شہباز شریف نے سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا انہوں اس موقع پر کہا کہ جیالوں اور ن لیگ کے کارکنان کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا جنہوں نے ہر موڑ پر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی حمایت کی اور دشمنان نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا انہوں نے مزید کہا کہ ارم خالد محنتی اور مخلص کارکنان میں شامل ہوتی ہیں ان کے جزبات کی دل سے قدر کرتے ہیں اللہ ہمیں پارٹی کے تمام فرائض منصفانہ طریقے سے نبھانے کی استطاعت نصیب فرمائے اس موقع پر پارٹی کے اعلی عہدیداران کے علاوہ کارکنان بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں