معروف گلوکار عارف لوہار کے گھر صف ماتم بچھ گئی

(62نیوز)معروف گلوکار عارف لوہار کی والدہ انتقال کرگئیں،وہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے گلوکار عارف لوہار،ڈاکٹر ارشد محمود اور صفیہ بیگم کی والدہ محترمہ 94 سال کی عمر میں برطانیہ میں انتقال کر گئیں۔ان کی آج لندن میں تدفین کردی گئی۔عارف لوہار کے بڑے بھائی ڈاکٹر محمد ارشد لوہار اور خاندان کے دیگر افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔والد ہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے عارف لوہار کا کہناتھا کہ والدہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔انہوں نے تمام چاہنے والوں سے اپیل ہے کہ میری والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔ واضح رہے کہ عارف لوہار کی اہلیہ کا انتقال رمضان المبارک میں ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں